14 دسمبر 2014 - 14:49
چین کی عراق کو فوجی امداد کی پیشکش

عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ چین نے فوجی امداد کی پیشکش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے انگریزی کے اخبار فائینینشل ٹائمز سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین کے وزیرخارجہ نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجی امداد کی تجویز پیش کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک، دہشتگردی کے مقابلے میں اپنی توانائی مضبوط بنانے کیلئے عراق کی کوششوں کا حامی ہے۔ چین کے دفترخارجہ کے اس ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ، دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار ہے اور اس نے عراق اور خاصطور سے کردستان کے علاقے کو امداد بھی فراہم کی ہے۔ واضح رہے کہ چین، عراق میں امریکہ کے عالمی اتحاد میں شامل نہ ہوکر داعش دہشتگرد گروہ پر، کئے جانے والے حملوں میں مدد کررہا ہے۔

.......

/169